پایا نہ پھر مزہ وہ جینے میں

جو ملا ہے سکوں مدینے میں

آئیے ایک خوبصورت اور پر سوز نعت کے ساتھ رمضان المبارک کا استقبال کرتے ہیں۔یہ نعت محبِّ رسول جناب شفقت ممتاز صاحب کی فرمائش پر انہی کی بتائی ہوئی طرز میں ماہِ رجب میں لکھنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ محترم شفقت ممتاز صاحب نے شعبان کے آخری عشرے میں پر سوز انداز میں پڑھا ۔یہ نعت امدادِباہمی میگزین میں مارچ ۲۰۲۱ کو شائع ہوئی۔ پیشِ خدمت ہے، "پایا نہ پھر مزہ وہ جینے میں۔ جو ملا ہے سکوں مدینے میں" االلہ پاک ہم سب کے دلوں کو اپنی اور اپنے رسولﷺ کی محبت سے منور فرمائے اور ماہِ رمضان کی سعادتوں سے بہرہ مند فرمائے۔ آمین یو ٹیوب پہ ہمارے نئے چینل "چشمِ بینا" کو سکرائب کیجئے اور ہماری نئی کاوشوں سے بر وقت آگاہی کے لئیے گھنٹی یعنی بیل کا بٹن بھی دبا دیجئیے۔ اگر ہو سکے تو اپنی پسند اور تبصرے بھی ہمارے یو ٹوب چینل کی نذر کیجئے گا شکریہ

You are requested to like, comment & share our videos. Also, subscribe to our YouTube channel to watch more of such videos. And don’t forget to press the bell-icon.

کلامِ مظہری جناب شفقت ممتاز صاحب کی آواز میں

نعت

پایا نہ پھر مزہ وہ جینے میں

جو ملا ہے سکوں مدینے میں

بس وہی زندگی کا حاصل ہے

وقت گذرا ہے جو مدینے میں

حاضری پھر سے ہو سکے ممکن

ہوک اٹھتی ہے ایک سینے میں

جام کوثر کا ہاتھ ساقیؐ کے

لطف آئے گا پھر وہ پینے میں

چاہے عشق و ادب کی آمیزش

مدحتِ مجتبیٰؐ قرینے میں

عشقِ احمدؐ سنبھال کر رکھو

مظہریؔ دل کے آبگینے میں