نعت

ڈاکٹر ضیاء المظہری کی کتاب چشمِ بینا سے لی گئی نعت ۔ نعت خواں جناب شفقت ممتاز صاحب کی آواز میں ۔

رحمت اللعالمینؐ کی عظمتوں کی بات ہو

سیرت و صورت کے روشن پہلوؤں کی بات ہو

امت کی بخشش کیلئے اپنے خدا کے سامنے

نبی رحمتؐ کی دعاؤں رتجگوں کی بات ہو

معراج کی شب سفر پہ جب والیءِ امتؐ چلے

ان وسعتوں، ان رفعتوں اور قربتوں کی بات ہو

صدیق ؓ ہوں فاروق ؓ ہوں، ہوں غنی ؓ یامرتضیٰؓ

نبیِ اکرمؐ کے مقرب دوستوں کی بات ہو

یا الٰہی ڈھانپ لے مظہریؔ کے عیب تو

لغزشوں کی بات نہ ہو رحمتوں کی بات ہو