written by
Zia Mazhry

Dua e Mazhry

Urdupoetry 1 min read

دعائے مظہریؔ

اے مالک روزِ جزا، اے خالقِ موت و حیات

اسلام پر دے زندگی، ایمان پر دینا وفات

اے ہمارے رب بھلائی دو جہاں کی ہو عطا

اور عذاب نار سے بخش دے ہم کو نجات

اے ہمارے رب کیا جو ظلم خود پہ معاف کر

رحم نہ فرمائے تو گر، ہے خسارے کی یہ بات

اے ہمارے رب دہانے کھول ہم پہ صبر کے

ہو مرحمت استقامت اور قدموں کو ثبات

فتح و نصرت سے نواز قوم پہ کفار کی

اور اپنے حکم سے پختہ کر دے ان کی مات

ان میں شامل کردے یا رب جو کریں قائم نماز

اور ہماری آل کو بھی رکھنا پابندِ صلوٰۃ

ہوں مغفرت کے مستحق، جس دن کہ ہو قائم حساب

ہم اور ہمارے والدین مومنین و مومنات

نامہءِ اعمال سے حذف کر دے سیِّاٰت

اور اپنے کرم سے بڑھا ہماری محصنات

درگذر کا، رحمتوں کا، مغفرت کا تذکرہ

وقتِ محشر جوش میں آجائیں بس یہ ہی صفات

اُنؐ کی شفاعت مظہریؔ کو حشر کے دن ہو عطا

جنؐ کا وجودِ ذی قدر وجہِ وجودِ کائنات

یکے از انتخابِ چشمِ بینا از پروفیسر ڈاکٹر ضیا ء المظہری

#UrduPoetry #shaeree #Dua #Mazhry #Chashmebeena #Covid19Prayers

Written By

Prof. Mazhry The Poet Ophthalmologist

Dua e Mazhry-1
Dua e Mazhry-2
Urdu