Solar Eclipse-Save your Eyes سورج گرہن سے آنکھوں کی حفاظت- اردو
سورج گرہن دیکھنے کی احتیاطی تدابیر
سورج گرہن کے منظر سے کافی لوگ لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں. ہمارا مشورہ یہ ہے کہ اس پورے منظر کو بہت ہی ذمہ داری کے ساتھ دیکھنا چاہیے. اگر اس منظر کو غیر ذمہ دارانہ طریقے سے دیکھا جاے تو یہ آنکھ کے پردے کو مستقل طور پر نقصان پہنچا سکتا ہے. اس سے آنے والے وقت کے اندر انسان کی رنگ دیکھنے والی صلاحیت اور مرکزی نظر کی کیفیت کو نا قابلِ تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے.
سورج گرہن کے اس منظر کو مصدقہ گلاسز کے ساتھ ہی دیکھیں.
کبھی بھی اپنا موبائل فون ، ٹیلی سکوپ یاعام سن گلاسز کے ساتھ سورج گرہن کو دیکھنے کی کوشش نہ کریں.
جب بھی آپ نے دیکھنا ہو چہرے کو دوسرے طرف کر کے آئ ایس اوسے تصدیق شدہ چشمےکے ساتھ اور صرف مختصر دورانیے کیلئے دیکھیں.
اور دیکھنے کے بعد چہرہ دوسری طرف کر کے چشمہ اتار لیں. مجھے امید ہے کے آپ اس معلومات کو مستفید طریقے سے استعمال کریں گے اور اسے اپنے دوسرے ساتھیوں تک بھی پہنچائیں گے. شکریہ
سورج گرہن کے پردہ ءِ بصارت پر اثرات
کوئی انسان تھوڑی دیر کے لیے گرہن کی طرف دیکھے تو یہ شعائیں آنکھ کے پردے کو بری طرح جلا دیتی ہیں. اس بیماری کو میڈیکل سائنس میں Solar Eclipse Retinopathy کہا جاتا ہے (جس کی تصویر ٹائٹل پہ موجود ہے) .
آنکھ کے پردے میں چونکہ درد محسوس کرنے کا نظام (pain receptors) نہیں ہوتا اس لیے اس کے جلنے کی کوئی تکلیف نہیں ہوتی اور انسان مکمل نظر ختم ہونے تک اس نقصان سے لاعلم رہتا ہے.
اس بیماری سے یا تو نظر مکمل طور پہ ختم ہو جاتی ہے یا ساری زندگی دھندلا دکھائی دیتا ہے. بعض لوگوں میں اس سے کلر بلائنڈنس (color blindness) بھی ہو جاتی ہے جس سے ان میں عمر بھر کے لیے مختلف رنگوں میں فرق کرنے کی صلاحیت ختم ہو جاتی ہے.
یاد رکھیں!!!! یہ ایک لاعلاج بیماری ہے اور کسی دوائی یا آپریشن سے اس کا علاج ممکن نہیں ہے.
اس سے بچنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ سورج گرہن کے دوران زیادہ وقت گھر کے اندر گزارا جائے اور سورج کی جانب بالکل نہ دیکھا جائے. بچوں کو باہر نہ جانے دیا جائے. حاملہ خواتین خاص طور پر گھروں سے بالکل باہر نہ نکلیں ورنہ ان کے بچے میں کسی بھی قسم کی مستقل معزوری ہونے کا اندیشہ ہے.
سورج گرہن کو دیکھنے کے لیے ایسے خاص چشمے بنائے جاتے ہیں جن پہ anti reflective coating کی تہہ چڑھی ہوتی ہے. یہ عام طور پر ویلڈر حضرات اپنے کام میں استعمال کرتے ہیں. آپ ان کی مدد سے اس قدرتی منظر کا نظارہ کر سکتے ہیں.
یاد رہے عام رنگدار چشمے یا گھروں میں پڑے X-Ray فلم اس مقصد کے لیے بالکل غیر موزوں ہیں کیونکہ انہیں اس مقصد کے لیے تیار نہیں کیا گیا ہوتا.
سورج گرہن دیکھنے کے لیے ایکسرے کا استعمال سب سے عام خطرناک لاعلمی ہے جس کے بارے میں عوام کو بتانے کی ضرورت ہے. کیونکہ یہ بالکل بھی ان شعاعوں سے آنکھوں کی حفاظت نہیں کرتے.
گرہن دیکھنے کی ذرا سی خواہش آپ کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے جس سے آگاہی ہمارا اولین فرض ہے.
ہمارے معاشرے میں جہالت کے سبب توہم پرستی بھی بہت عام ہے. لوگ سورج گرہن کو بہت سی آزمائشوں اور نحوست کا سبب بھی سمجھتے ہیں. مگر یاد رکھیں نظر کا چلے جانا کسی نحوست کا نہیں بلکہ گرہن کے طبعی اثرات کا نتیجہ ہے.
بہت سے نجومی اور کاہن موجودہ سیاسی حالات کی تلخی کو بھی سورج گرہن کے اثرات بتا کر عوام کو گمراہ کر رہے ہیں. حالانکہ یہ بالکل فضول بات ہے. کسی بھی آفاقی مظہر کا ہماری قسمت سے کوئی لینا دینا نہیں. نا تو ہمارا مذہب اس چیز کی اجازت دیتا ہے اور نا ہی آج تک اس کی کوئی ٹھوس سائنسی شہادت میسر ہو سکی ہے.
سورج گرہن کے بارے میں اسلامی تصور
جب ہمارے نبی (ص) کے بیٹے حضرت ابراہیم کی وفات ہوئی تو لوگ اسے سورج گرہن کی نحوست قرار دینے لگے جس کے جواب میں نبی (ص) نے فرمایا:
"بے شک چاند اور سورج اللہ کی نشانیوں میں سے دو نشانیاں ہیں۔ انکو کسی کی موت یا زندگی کی وجہ سے گرہن نہیں لگتا۔ جب تم یہ دیکھو تو اللہ سے دعا کرو، اسکی بڑائی بیان کرو، نماز پڑھو اور صدقہ دو " (بخاری)
اسلام نے سورج گرہن کے موقع پر ہمیں نفل نماز کا طریقہ سکھایا ہے جسے "نمازِ کسوف" کہا جاتا ہے. اس کا وقت گرہن شروع ہونے سے اس کے اختتام تک ہے. اس نماز میں انفرادی یا اجتماعی طور پہ دو دو کر کے نفل ادا کیے جاتے ہیں جس میں رکوع اور سجود کو لمبا کرنا نبی (ص) کی سنت ہے.
ایسے وقت میں گھروں کے اندر رہ کر اپنی آنکھوں اور ایمان کی خفاظت کیجئے.
Contact Our Team:
If you are looking for any of below services, please fill the form below, one of our team members will get in to provide you with full facilitation:
1– Comprehensive Primary Eye Exam/ Consultation
Consultation ::: Adult Eye Examination and Consultation
Consultation ::: Children Eye Examination Refraction Consultation
Consultation ::: Infant Eye Examination Refraction Consultation
2-Secondary Follow up Eye Examination and Consultations
Followup ::: Examination under Sedation for Kids (After Initial Consultation)
Followup ::: Dilated Fundus Examination(DFE)
Followup ::: Cycloplegic Refraction and DFE
3-Diagnostic Eye Test
Diagnostic ::: OCT
Diagnostic ::: Angio OCT
Diagnostic ::: Anterior Segment OCT
Diagnostic ::: Pachymetry
Diagnostic ::: Perimetry / Visual Fields
Diagnostic ::: Hess Chart/Digital Squint Assessment/Digital Diplopia Test
Diagnostic ::: Digital Colour vision test